بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ رقم نکالنے کی حد آج سے ختم ہوگئی ۔اس کے ساتھ ہی اب بینک کھاتوں سے رقم نکالنے کے معاملے میں
نوٹ بندی سے پہلے کی پوزیشن بحال ہوگئی ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا نے 8فروری کو رواں مالی سال کے آخری دو ماہی جائزہ پیش کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا تھا۔